سورة الأحزاب - آیت 44
تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلَامٌ ۚ وَأَعَدَّ لَهُمْ أَجْرًا كَرِيمًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جس دن وہ اپنے رب سے ملیں گے اس دن ان کا استقبال سلام (36) سے ہوگا، اور اللہ نے ان کے لئے عمدہ اجر تیار کر رکھا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٤ مراد ہے موت کا دن یا قبروں سے اٹھنے کا دن یا جنت میں داخل ہونے کا دن (قرطبی) ف ٥ یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان پر سلام بھیجا جائے گا۔ ( دیکھئے یٰسین آیت ٥٨) یا فرشتے ان کو سلام کریں گے۔ ( سورۃ نحل آیت ٣٢) یا جنتی ایک دوسرے کو سلام کرینگے (یونس آیت : ١٠)