سورة الأحزاب - آیت 11
هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَزُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس موقعہ سے مومنین بڑی آزمائش (٩) میں ڈالے گئے ا روپوری شدت کے ساتھ جنجھوڑ دیئے گئے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف ٨ یعنی ان کا خوب امتحان لیا گیا کہ ایسے سخت حالات میں کون ایمان پر جما رہتا ہے اور کس کے قدم ڈگمگا جاتے ہیں۔