سورة السجدة - آیت 24

وَجَعَلْنَا مِنْهُمْ أَئِمَّةً يَهْدُونَ بِأَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوا ۖ وَكَانُوا بِآيَاتِنَا يُوقِنُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور جب انہوں نے دین کی راہ میں تکلیف و اذیت پر صبر کیا تو ہم نے ان میں بہت سے رہنما پیدا کئے جو ہمارے حکم کے مطابق لوگوں کی رہنمائی کرتے تھے اور ہماری آیتوں پر یقین کرتے تھے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف5 یہ اس وقت کی بات ہے جب بنی اسرائیل نے کتاب الٰہی پر عمل کیا اور کافروں کی ایذا رسانی پر صبر کرتے رہے لیکن بعد میں جب انہوں نے تحریف کا راستہ اختیار کیا اور اللہ تعالیٰ کے احکام کی من مانی تاویلیں کرنے لگے تو ان سے پیشوائی کا یہ مقام چھین لیا گیا اور ان پر ذلت و رسوائی مسلط کردی گئی۔ کما سبق مرادا۔ (ابن کثیر)