سورة لقمان - آیت 30
ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّ مَا يَدْعُونَ مِن دُونِهِ الْبَاطِلُ وَأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْعَلِيُّ الْكَبِيرُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ ہی معبود برحق ہے اور اس کے سوا جن معبودوں کو لوگ پکارتے ہیں وہ باطل ہیں اور بے شک اللہ سب سے عالی مقام، سب سے بڑا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 10 یعنی انہوں نے اپنی خام خیالی اور وہم پرستی سے انہیں معبود بنا لیا ہے حالانکہ وہ معبود نہیں ہیں۔ ف 11 سب اس کے مقابلے میں پست و حقیر اور اس کے تابع فرمان ہیں۔