سورة لقمان - آیت 10

خَلَقَ السَّمَاوَاتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ۖ وَأَلْقَىٰ فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَن تَمِيدَ بِكُمْ وَبَثَّ فِيهَا مِن كُلِّ دَابَّةٍ ۚ وَأَنزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اس نے آسمانوں کو بغیر ایسے ستونوں (٥) کے پیدا کیا ہے جنہیں تم دیکھ سکو اور زمین پر پہاڑ رکھ دیا تاکہ ایسا نہ ہو کہ وہ تمہیں ہچکولے کھلائے اور اس پر ہر قسم کے جانور پھیلا دیئے اور ہم نے آسمان سے بارش برسایا جس کے ذریعہ زمین میں ہرقسم کی عمدہ چیزیں اگائیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 یہ ترجمہ اس صورت میں ہے جب ” تَرَوْنَهَا میں ” ھا“ کی ضمیر آسمانوں کے لئے قرار دی جائے اور اگر یہ ستونوں کے لئے سمجھی جائے تو ترجمہ یوں ہوگا۔” اور اس نے آسمانوں کو ایسے ستونوں کے بغیر بنایا جنہیں تم دیکھ سکتے ہو۔“ گویا آسمانوں کے ستون ہیں مگر وہ تمہیں نظر نہیں آتے واللہ اعلم (نیز دیکھیے سورۃ رعد آیت 2)