سورة لقمان - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 12 یہ سورۃ مکی ہے مگر اس کی ” ولو ان ما فی الارض میں شجرۃ اقلام سے ” وان اللہ بما تعملون خبیر“ تک تین آیتیں غیر مکی ہیں اور بعض مفسرین نے ان کو بھی مکی قرار دیا ہے۔ حضرت براء سے روایت ہے کہ ہم نبی ﷺ کے پیچھے ظہر کی نماز پڑھا کرتے اور سورۃ لقمان اور ذاریات کی کوئی آیت سننے جاتے تھے۔ منقول ہے کہ قریش نے حضرت لقمان اور اس کے بیٹے کے قصہ کے متعلق سوال کیا، اس پر یہ سورۃ نازل ہوئی۔ (روح ۔ شوکانی)