سورة الروم - آیت 44

مَن كَفَرَ فَعَلَيْهِ كُفْرُهُ ۖ وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِأَنفُسِهِمْ يَمْهَدُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

جو آدمی کفر (٣٠) کرے گا اس کے کفر کا وبال اسی پر آئے گا اور جو لوگ نیک عمل کریں گے وہ اپنے ہی لئے بھلائی کی راہ ہموار کریں گے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 5 یا (جنت یا قبر میں) اپنے لئے آرام کی جگہ بنائیں گے۔ یہ ” لانفسھم یمھدون“ کا لفظی ترجمہ ہے اور یہ آیت ’ دیصرعون“ کی تفسیر ہے۔ یعنی آخرت میں کافر اور مومن الگ الگ ہوجائیں گے۔