سورة الروم - آیت 42

قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِن قَبْلُ ۚ كَانَ أَكْثَرُهُم مُّشْرِكِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اے میرے نبی ! آپ کہہ دیجئے کہ تم لوگ زمین میں چلو (٢٨) اور جا کر دیکھو کہ تم سے پہلے جو لوگ گزرے ہیں ان کا کیا انجام ہوا، ان میں سے اکثر لوگ مشرک تھے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یعنی پچھلی جن قوموں پر تباہی آئی۔ اسی شرک کی بدولت آئی جس سے باز رہنے کی آج تمہیں تلقین کی جا رہی ہے۔