سورة الروم - آیت 26
وَلَهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ كُلٌّ لَّهُ قَانِتُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں سب اسی کے مملوک (١٦) ہیں، ہر ایک اسی کا فرمانبردار ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 یعنی تکوینی طور پر سب اس کے مطیع و منقاد ہیں کوئی چیز بھی اس کے امر تکوینی سے سر مو انحراف نہیں کہ سکتی۔ یا ” ہر چیز زبان حال یا قال سے اس کی عبودیت کا اعتراف کر رہی ہے۔ (قرطبی)