سورة آل عمران - آیت 47

قَالَتْ رَبِّ أَنَّىٰ يَكُونُ لِي وَلَدٌ وَلَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ ۖ قَالَ كَذَٰلِكِ اللَّهُ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ ۚ إِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

مریم نے کہا (41) اے میرے رب ! مجھے لڑکا کیسے ہوسکتا ہے؟ مجھے تو کسی انسان نے چھوا بھی نہیں ہے، کہا، اسی طرح اللہ نے جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، جب کسی چیز کا فیصلہ کرلیتا ہے تو وہ ہوجا کہتا ہے، تو وہ چیز ہوجاتی ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 حضرت مریم ( علیہ السلام) کو جب لڑکے کی خوشبری دی گئی تو انہوں نے تعجب کا اظہار کیا (انی یکون لی ولد) کہ مجھے تو آج تک کسی مردنے ہاتھ تک نہیں لگا یا پھر میرے ہاں بچہ کیسے ہوسکتا ہے۔ ؟ اللہ تعالیٰ نے کذالک اللہ الخ فرماکر انہیں تسلی دی یعنی اللہ تعالیٰ کے لیے یہ کوئی مشکل نہیں ہے۔ مزید دیکھئے (سورت مریم آیت 20۔21)