فَكُلًّا أَخَذْنَا بِذَنبِهِ ۖ فَمِنْهُم مَّنْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِ حَاصِبًا وَمِنْهُم مَّنْ أَخَذَتْهُ الصَّيْحَةُ وَمِنْهُم مَّنْ خَسَفْنَا بِهِ الْأَرْضَ وَمِنْهُم مَّنْ أَغْرَقْنَا ۚ وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلَٰكِن كَانُوا أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ
تو ہم نے ان میں ہر ایک کو اس کے گناہ کی وجہ سے پکڑ (٢٢) لیا، تو ان میں سے بعض پر ہم نے پتھروں کی بارش کردی، اور بعض کو ایک زبردست چیخ نے آلیا اور بعض کو زمین میں دھنسا دیا اور بعض کو ہم نے ڈبودیا اور اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا تھا بلکہ انہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا تھا
1۔ حضرت نوع ( علیہ السلام) کی قوم اور فرعون اور اس کے ساتھیوں کو جن میں ہامان بھی شامل تھا۔2۔ شرک اور مختلف انواع کے جرائم میں مبتلا تھے۔ اپنی فطرت کو بھی مسخ کرلیا اور اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف جو پیغمبر بھیجے ان کی بھی ایک نہ سنی۔