سورة العنكبوت - آیت 23

وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّهِ وَلِقَائِهِ أُولَٰئِكَ يَئِسُوا مِن رَّحْمَتِي وَأُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور جو لوگ اللہ کی آیتوں اور اس سے ملاقات کے منکر ہیں وہی میری رحمت سے ناامید ہیں اور انہی کے لئے دردناک عذاب ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف5۔ یہی وجہ ہے کہ ان پر کوئی نصیحت اثر نہیں کرتی یا قیامت کے دن میری رحمت (جنت) سے مایوس ہوجائیں گے۔ یہ چند آیات کفار مکہ کی تذکیر و تحذیر کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور جملہ معترضہ ہیں۔ ان کے بعد پھر حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کا قصہ شروع ہو رہا ہے۔ (قرطبی)