سورة العنكبوت - آیت 18

وَإِن تُكَذِّبُوا فَقَدْ كَذَّبَ أُمَمٌ مِّن قَبْلِكُمْ ۖ وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اگر تم مجھے جھٹلاؤ گے تو تم سے پہلے بھی بہت سی امتوں نے اپنے انبیائ کو جھٹلای تھا اور رسول کی ذمہ داری تو صاف صاف پیغام پہنچا دیتا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

10۔ جیسے حضرت نوح ( علیہ السلام)، ہود اور صالح علیہم السلام کی قومیں۔ مگر دیکھ لو کہ ان قوموں نے پیغمبروں کو جھٹلا کر پیغمبروں کا کچھ بگاڑا یا اپنا انجام خود خراب کیا۔ یہ حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کا کلام ہے یا ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہو اور مخاطب کفار قریش ہوں۔ (شوکانی) 11۔ کسی کے ماننے یا نہ ماننے کی اس پر کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ (وحیدی)