سورة العنكبوت - آیت 17
إِنَّمَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ أَوْثَانًا وَتَخْلُقُونَ إِفْكًا ۚ إِنَّ الَّذِينَ تَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لَا يَمْلِكُونَ لَكُمْ رِزْقًا فَابْتَغُوا عِندَ اللَّهِ الرِّزْقَ وَاعْبُدُوهُ وَاشْكُرُوا لَهُ ۖ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تم اللہ کے سوا صرف بتوں کی پرستش کرتے ہو اور (اللہ پر) بہتان تراشتے ہو بے شک الہ کے سوا جن کی تم عبادت کرتے ہو وہ تمہاری روزی کے مالک نہیں ہیں پس تم لوگ اللہ سے روزی طلب کرو اور اسی کی عبادت کرو اور اسی کاشکر ادا کرو تم سب کواسی کے پاس لوٹ کرجانا ہے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
8۔ جو ان بتوں کو خدا کا شریک قرار دیتے ہو۔ بلکہ تمہارا ان بتوں کو گھڑنا خود ایک جھوٹ گھڑنا ہے۔9۔ نہ کہ کسی اور کی طرف، لہٰذا تمہارا انجام اور تمہاری عاقبت سنوارنا بھی صرف اسی کے اختیار میں ہے۔