سورة العنكبوت - آیت 11

وَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْمُنَافِقِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اللہ یقینا ان لوگوں کو جانے گا جو صادق الایمان ہیں اور وہ یقینا منافقوں کو بھی جانے گا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

11۔ یعنی ایسی آزمائشیں بھیج کر اور ایسے حالات پیدا کر کے جن میں یہ منافق اپنے دلوں کا حال چھپائے نہیں رہ سکیں گے۔