سورة القصص - آیت 28
قَالَ ذَٰلِكَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ ۖ أَيَّمَا الْأَجَلَيْنِ قَضَيْتُ فَلَا عُدْوَانَ عَلَيَّ ۖ وَاللَّهُ عَلَىٰ مَا نَقُولُ وَكِيلٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
موسیٰ نے کہا میرے اور آپ کے درمیان یہ بات طے پاگئی دونوں مدتوں میں سے جسے بھی پوری کروں مجھ پر کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہئے اور ہم دونوں جو بات طے کررہے ہیں اس پر اللہ گواہ ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف1۔ یعنی آپ مجھے مجبور نہیں کرسکتے کہ ابھی اور خدمت کرو۔ میری خوشی کی بات ہے کہ آٹھ برس کے بعد دو برس اور خدمت کروں یا آٹھ ہی برس کے بعد اپنی بیوی کو لے کر چلا جائوں۔