سورة القصص - آیت 26
قَالَتْ إِحْدَاهُمَا يَا أَبَتِ اسْتَأْجِرْهُ ۖ إِنَّ خَيْرَ مَنِ اسْتَأْجَرْتَ الْقَوِيُّ الْأَمِينُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
ان دونوں میں سے ایک لڑکی نے کہا (١٤) اباجان ! آپ انہیں نوکر رکھ لیجئے اس لئے کہ سب سے بہتر جسے آپ نوکر رکھیں گے طاقت ور اور امانت دار آدمی ہوگا
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف8۔ اور یہ دونوں صفات اس شخص میں پائی جاتی ہیں۔ شاہ صاحب (رح) لکھتے ہیں : زور دیکھا ڈول ڈالنے سے اور امانت دیکھی بے طمع ہونے سے (موضح)