سورة القصص - آیت 22

وَلَمَّا تَوَجَّهَ تِلْقَاءَ مَدْيَنَ قَالَ عَسَىٰ رَبِّي أَن يَهْدِيَنِي سَوَاءَ السَّبِيلِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جب مدین کی طرف (١٢) روانہ ہوئے تو دل میں کہا امید ہے میرا رب سیدھی راہ کی طرف میری رہنمائی کرے گا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

1۔ جو فرعون کی سلطنت سے باہر مصر سے آٹھ دن کی مسافت پر تھا۔ (قرطبی)