سورة القصص - آیت 8

فَالْتَقَطَهُ آلُ فِرْعَوْنَ لِيَكُونَ لَهُمْ عَدُوًّا وَحَزَنًا ۗ إِنَّ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا كَانُوا خَاطِئِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

پس فرعون کے گھروالوں نے اسے سمندر سے نکال لیا تاکہ وہ ان کے دشمن اور ان کے رنج والم کاسبب بنے، بے شک فرعون اور ہامان اور ان دونوں کے لشکربڑے ہی خطاوار لوگ تھے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف8۔ لفظی ترجمہ یوں ہے :” تاکہ وہ ان کا دشمن اور ان کے لئے باعث رنج بنے۔“ لیکن مطلب وہ ہے جو متن میں بیان کیا گیا ہے۔ یا یہ کہ ان کے اٹھانے کا نتیجہ یہ ہونا تھا کہ وہ (حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) ان کے لئے دشمن اور باعث رنج ہوں۔ اس لام کو عربی زبان میں لام عاقبت کہا جاتا ہے۔ (قرطبی)