سورة النمل - آیت 83

وَيَوْمَ نَحْشُرُ مِن كُلِّ أُمَّةٍ فَوْجًا مِّمَّن يُكَذِّبُ بِآيَاتِنَا فَهُمْ يُوزَعُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور جس دن (٣٢) ہر امت میں سے ہم ایک گروہ ایسے لوگوں کا اکٹھا کریں گے جو ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے پھر وہ صفوں میں کھڑے کئے جائیں گے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف8۔ یعنی ان کی جماعت بندی کی جائیگی۔ ” ہر گناہ والے ایک جتھا ہونگے۔“ اس کے دوسرے معنی یہ ہیں کہ جو لوگ آگے ہونگے انہیں روک لیا جائیگا تاکہ پیچھے والے ان سے آ کر مل جائیں۔ (ابن کثیر)