سورة النمل - آیت 74

وَإِنَّ رَبَّكَ لَيَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور بے شک آپ کارب وہ سب کچھ جانتا ہے جنہیں ان کے سینے چھپائے ہوئے ہیں اور جن کا وہ اعلان کرتے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

7۔ اس لئے جب ان کی شامت آئے گی تو کوئی بات چھوڑی نہ جائے گی جس پر ان کا سخت محاسبہ نہ کیا جائے۔