سورة النمل - آیت 70
وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُن فِي ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور آپ ان پر غم (٢٥) نہ کیجئے اور ان کی سازش سے آپ تنگ دل نہ ہوجائیے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
4۔ یعنی اللہ تعالیٰ آپ ( علیہ السلام) کا محافظ اور نگہبان ہے۔ یہ لوگ اپنے مکر و فریب میں خود گرفتار ہونگے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کچھ نہیں بگاڑسکیں گے : چاہ کن را چاہ درپیش۔ (وحیدی) اس میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دی ہے۔ (کبیر) 5