سورة النمل - آیت 56
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلَّا أَن قَالُوا أَخْرِجُوا آلَ لُوطٍ مِّن قَرْيَتِكُمْ ۖ إِنَّهُمْ أُنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
تو ان کی قوم کا جواب (٢٠) اس کے سوا کچھ بھی نہ تھا کہ انہوں نے آپس میں مشورہ کیا اور کہا کہ تم لوگ لوط کے گھر والوں کو اپنی بستی سے نکال دو، اس لئے کہ یہ لوگ بڑے ہی پاکباز بنتے پھرتے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔