سورة الشعراء - آیت 213
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ فَتَكُونَ مِنَ الْمُعَذَّبِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پس آپ اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکاریئے (٥٦) ورنہ آپ ان لوگوں میں سے ہوجایئے گا جنہیں عذاب دیا جائے گا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف6۔ بظاہر مخاطب تو آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں مگر دراصل امت کو ڈرانا مقصود ہے جیسا کہ بعد کی آیت ” وَأَنْذِرْ “ الخ سے معلوم ہوتا ہے۔ (قرطبی)