سورة الشعراء - آیت 188
قَالَ رَبِّي أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
شعیب نے کہا، میرا رب تمہارے کرتوتوں سے خوب واقف ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
1۔ اس لئے وہی تم پر جب چاہے گا ان کی پاداش میں عذاب بھیجے گا۔ میرا کام تو صرف تمہیں متنبہ کردینا تھا سو میں نے کردیا۔ (قرطبی)