سورة الشعراء - آیت 152

الَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور اصلاح کا کوئی کام نہیں کرتے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2۔ مراد ہیں ان کے وہ رئوسا امرائو جو شرک و کفر کے داعی اور حق کی مخالفت میں پیش پیش تھے اور جن کی زیر قیادت ان کا بگڑا ہوا نظام زندگی چل رہا تھا۔ اور قرآن کی صراحت سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ تو لیڈر تھے جنہوں نے ملک میں فساد مچا رکھا تھا اور آخر کار قوم کی تباہی کا سبب بنے۔ یہ واقعہ ہے کہ ایسے لوگوں کی قیادت ہر دور میں تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔