سورة الشعراء - آیت 142

إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَالِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

جب ان سے ان کے بھائی صالح نے کہا، کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتے ہو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف10۔ ” جو اس کے علاوہ دوسروں کی پرستش کرتے اور ان کے حکموں پر چلتے ہو۔“ قوم ثمود کی آبادی ” حجر“ کے علاقہ میں تھی جو مدینہ منورہ اور تبوک کے درمیان واقع ہے اور آج کل اسے ” مدائن صالح“ کہا جاتا ہے۔