سورة الشعراء - آیت 139

فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَاهُمْ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس ان لوگوں نے ہود (٣٧) کو جھٹلا دیا تو ہم نے انہیں ہلاک کردیا بیشک اس واقعہ میں ایک نشانی ہے لیکن اکثر مشرکین ایمان لانے والے نہیں ہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

7۔ قرآن نے متعدد آیات میں یہ تصریح کی ہے کہ ان کی تباہی ایک زور کی آندھی سے ہوئی جو آٹھ دن اور سات راتوں تک برابر چلتی رہی اور جس نے ان کی ہر چیز کو تباہ کر ڈالا۔ دیکھئے حم السجدہ آیت 16 و سورۃ احقاف آیت 24۔25 و سورۃ حاقہ آیت 6۔7۔ (ابن کثیر، شوکانی) 8۔ یعنی غور کرنے والوں کے لئے عبرت کا سامان ہے۔9۔ یا ” ان قریش میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں۔ (شوکانی)