سورة الشعراء - آیت 115
إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
میں تو صرف (اللہ کے عذاب سے) کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف7۔ لہٰذا جو بھی مجھے سچا سمجھتے ہوئے میری اطاعت قبول کرے اور میرے راستے پر چلے وہ میرا ہے اور میں اس کا ہوں۔ وہ شریف و امیر زادہ ہو یا غریب اور معمولی پیشہ ور۔