سورة الشعراء - آیت 89

إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

سوائے اس آدمی کے جو (گناہوں سے) پاک دل لئیے اللہ کے سامنے آئے گا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

5۔ پاک دل سے مراد ایسا دل ہے جو کفر و شرک سے پاک ہو۔ اکثر مفسرین نے یہی لکھا ہے اور بعض نے بدعت و جہالت اور اخلاق رذینہ سے پاک ہونا بھی مراد لیا ہے۔ مال اور اولاد بھی گر کام آسکتے ہیں تو پاک دل کے ساتھ ہی کام آسکتے ہیں۔ (کذا فی شوکانی و الکبیر)