سورة الشعراء - آیت 83
رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میرے رب ! مجھے علم و حکمت (٢٥) عطا کر، اور (قیامت کے دن) مجھے نیک لوگوں میں شامل کردے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
11۔ اللہ تعالیٰ کی تعریف اور اس کی نعمتوں کا اعتراف کرنے کے بعد اب دعا شروع کی تاکہ دوسرے بھی اقتدا کریں۔ ” حکما سے مراد یہ ہے کہ اپنے دین کا علم اس کے احکام کا صحیح فہم اور قوت فیصلہ عنایت فرما۔ (شوکانی) 12۔ جیسا کہ نبی ﷺ نے وفات کے وقت دعا فرمائی تھی : اللھم فی الرفیق الاطی۔ اے اللہ مجھے بلند مرتبہ ساتھیوں میں پہنچا دے۔ (ابن کثیر)