سورة الشعراء - آیت 68
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور بیشک آپ کا رب بڑی عزت والا، بے حد مہربان ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
3۔ یعنی اپنے دشمنوں سے انتقام لینے والا اور اپنے ماننے والوں پر رحم کرنے والا۔ چنانچہ دیکھو دم بھر میں فرعون کو غرق کردیا اور بنی اسرائیل کو نجات دلا کر بادشاہ بنا دیا۔ شاہ صاحب (رح) کہتے ہیں : یہ سنا دیا ہمارے حضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کہ مکہ کے فرعون بھی مسلمانوں کے پیچھے نکلیں گے لڑائی کو، پھر وطن سے باہر تباہ ہوں گے ” بدر“ کے دن جیسے فرعون تباہ ہوا۔ (موضح)