سورة الشعراء - آیت 59
كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا بَنِي إِسْرَائِيلَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ہم نے ان کے ساتھ ایسا کیا اور ان تمام چیزوں کا مالک بنی اسرائیل کو بنا دیا۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
11۔ یعنی اس طرح وہ لوگ اپنے گھر بار مال و دولت، باغ اور کھیتیاں چھوڑ کر بنی اسرائیل کے تعاقب میں یکایک نکل کھڑے ہوئے۔ 12۔ یا تو اسی زمانہ میں فرعون کے غرق۔ ہوجانے کے بعد یا ایک مدت کے بعد حضرت سلیمان ( علیہ السلام) کے عہد میں۔ واللہ اعلم۔