سورة الشعراء - آیت 56
وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَاذِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور ہم سب پورے طور پر چوکنا اور دشمن کے مقابلے کے لئے تیار ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف10۔ لہٰذا ہمارے لئے انہیں جا پکڑنا کوئی مشکل کام نہیں یا ” ہم سب خطرہ میں ہیں“ یا ” ہم سب چوکنے اور محتاط لوگ ہیں“ اس لئے ان کا قلع قمع کرنا ضروری ہے لفظ ”حَاذِرُونَ“ کے یہ سبھی معنی ہو سکتے ہیں۔ ملتقط من شوکانی)