سورة الشعراء - آیت 50
قَالُوا لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
انہوں نے کہا، ہمارا اس سے کوئی حرج نہیں ہے، ہمیں بہرحال اپنے رب کے پاس ہی لوٹ کر جانا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف5۔ یعنی بہرحال اللہ تعالیٰ کی طرف تو لوٹنا ہی ہے۔ اس طرح مریں گے تو شہادت کا درجہ پائیں گے اور صبر کا اجر ملے گا۔ (وحیدی)