سورة الشعراء - آیت 48

رَبِّ مُوسَىٰ وَهَارُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

موسی اور ہارون کے رب پر ایمان لے آئے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

2۔” سارے جہاں کے مالک ” کے ساتھ“ جو موسیٰ ( علیہ السلام) و ہارون کا رب ہے“ اس لئے کہا کہ کہیں فرعون کو شبہ نہ ہو کہ انہوں نے اس کو سارے جہان کا مالک قرار دیا ہے کیونکہ وہ بھی اپنے آپ کو رب کہتا تھا۔ (کبیر)