سورة الشعراء - آیت 36
قَالُوا أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَابْعَثْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
سرداروں نے کہا، آپ اسے اور اس کے بھائی کو کچھ دنوں کے لیے بند کردیجیے اور شہروں میں اپنے نمائندے بھیج دیجیے،
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
7۔ یعنی ہر کارے یا پولیس کے سپاہی جو جادوگروں کو اکٹھا کر لائیں۔