سورة الشعراء - آیت 29

قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ إِلَٰهًا غَيْرِي لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُونِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

فرعون نے کہا، اگر تم نے میرے سوا کوئی اور معبود (١١) بنایا تو تمہیں جیل میں ڈال دوں گا۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

1۔ ہر ظالم و جابر حکمران اور مدعی باطل کا قاعدہ ہے کہ جب وہ دلیل کے میدان میں شکست کھا جاتا ہے تو آخری پناہ گاہ کے طور پر طاقت کے استعمال کی دھمکی دینے لگتا ہے۔ چنانچہ یہی دھمکی فرعون نے حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کو دی۔