سورة الشعراء - آیت 27
قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ الَّذِي أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
فرعون نے کہا، تمہارا یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے واقعی پاگل ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
15۔ یعنی اس کا دماغ چل گیا ہے اس لئے یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں۔ یا جو میں سوال کرتا ہوں اس کا جواب نہیں دے رہا ہے۔ (قرطبی)