سورة الشعراء - آیت 20

قَالَ فَعَلْتُهَا إِذًا وَأَنَا مِنَ الضَّالِّينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

موسیٰ نے کہا میں وہ غلطی نادانستگی (٩) میں کر بیٹھا تھا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف10۔ یعنی قبل اس کے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رسالت و نبوت سے نوازتا یا مجھے کیا خبر تھی کہ ایک گھونسے میں اس کا دم نکل جائے گا لہٰذا تمہارا یہ طعن بے جا ہے۔ (کذا فی القرطبی)