سورة الفرقان - آیت 71
وَمَن تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَإِنَّهُ يَتُوبُ إِلَى اللَّهِ مَتَابًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جو شخص توبہ کرلیتا ہے اور عمل صالح کرتا ہے تو وہ اللہ کی طرف پورے طور پر لوٹ آتا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
9۔ پہلا ذکر تھا کفر (کی حالت) کے گناہوں کا جو پیچھے ایمان لایا۔ یہ ذکر ہے اسلام میں گناہ کرنے کا، وہ بھی جب توبہ کرے یعنی پھرے اپنے کام سے تو اللہ کے یہاں جگہ پاوے۔ (موضح)