سورة الفرقان - آیت 67
وَالَّذِينَ إِذَا أَنفَقُوا لَمْ يُسْرِفُوا وَلَمْ يَقْتُرُوا وَكَانَ بَيْنَ ذَٰلِكَ قَوَامًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جو خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ (اپنے آپ کو) تنگی میں ڈالتے ہیں اور اپنی گزر اوقات دونوں کے درمیان کرتے ہیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
3۔ یعنی نہ فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ بخل سے کام لیتے ہیں۔ حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں۔ فضول خرچی یہ ہے کہ گناہ کے کاموں میں مال صرف کیا جائے اور بخل یہ ہے کہ اللہ کے مقرر کردہ حقوق بھی ادا نہ کئے جائیں۔ (شوکانی)۔