سورة الفرقان - آیت 33

وَلَا يَأْتُونَكَ بِمَثَلٍ إِلَّا جِئْنَاكَ بِالْحَقِّ وَأَحْسَنَ تَفْسِيرًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور کفار جب بھی آپ کے سامنے (قرآن پر) کوئی نیا اعتراض (١٥) لاتے ہیں تو ہم آپ کو اس کا صحیح جواب بھیج دیتے ہیں اور بات کو خوب اچھی طرح واضح کردیتے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف3۔ اور ظاہر ہے کہ اگر ہر اعتراض کا جواب بروقت دیا جاتا رہے تو اس کا فائدہ زیادہ ہوتا ہے بہ نسبت اس کے کہ تمام اعتراضات کا جواب کسی موقع پر یکبارگی دیا جائے۔ یہاں ”مثل“ سے مراد طلب و سوال ہے اور ” الحق“ سے مراد شبہ کا ازالہ اور جواب۔ (شوکانی)