سورة الفرقان - آیت 24
أَصْحَابُ الْجَنَّةِ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ مُّسْتَقَرًّا وَأَحْسَنُ مَقِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اس دن جنت والوں کا ٹھکانا اور ان کے آرام کرنے کی جگہ بہت اچھی ہوگی۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف7۔ اصل میں ” مَقِیْلٌ“ کے لفظی معنی ہیں ” قیلولہ کرنے کی جگہ ” اور قیلولہ گرمی میں دوپہر کے آرام کو کہتے ہیں اس لئے اس آیت کی تفسیر میں حضرت ابن مسعود(رض) فرماتے ہیں ” قیامت کے روز ابھی دوپہر نہ ہوگی کہ جنتی لوگ حساب سے فارغ ہو کر جنت میں پہنچ جائیں گے اور وہاں قیلولہ کریں گے۔ مقصد یہ ہے کہ مومنوں کے لئے قیامت کا دن نہایت ہلکا ہوگا۔ (ابن کثیر)