سورة الفرقان - آیت 19

فَقَدْ كَذَّبُوكُم بِمَا تَقُولُونَ فَمَا تَسْتَطِيعُونَ صَرْفًا وَلَا نَصْرًا ۚ وَمَن يَظْلِم مِّنكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِيرًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

(تو اللہ مشرکوں سے کہے گا) ان معبودوں نے تمہاری بات جو جھٹلا دیا (کہ وہ عبادت کے لائق ہیں) اب نہ تم عذاب کو ٹال سکتے ہو اور نہ اپنی مدد کرسکتے ہو، اور تم میں سے کوئی شرک کرے گا، اسے ہم بڑا عذاب دیں گے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

7۔ یعنی پھر اللہ تعالیٰ کافروں سے کہے گا ” یہ تو……8۔ یعنی تمہاری اس بات کو جھٹلا چکے کہ یہ عبادت کئے جانے کے قابل ہستیاں ہیں۔