سورة الفرقان - آیت 14

لَّا تَدْعُوا الْيَوْمَ ثُبُورًا وَاحِدًا وَادْعُوا ثُبُورًا كَثِيرًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

(تو فرشتے ان سے کہیں گے کہ) آج ایک ہلاکت کو نہیں بہت سی ہلاکتوں کو آواز دو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف1۔ یعنی موت کو ایک بار کیا ہزاروں مرتبہ پکارو، مگر وہ آئے گی نہیں۔