سورة الفرقان - آیت 9

انظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوا لَكَ الْأَمْثَالَ فَضَلُّوا فَلَا يَسْتَطِيعُونَ سَبِيلًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

آپ دیکھ لیجیے کہ یہ آپ کی کیسی کیسی مثالیں دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں گمراہ ہوگئے ہیں اور اب سیدھی راہ پر نہیں آسکتے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

8۔ صرف اس لئے کہ کسی طرح آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جھوٹا ثابت کرسکیں۔9۔ کیونکہ راہ پر وہ آتا ہے جس کے دل میں اخلاص ہو اور وہ محض غلط فہمی کا شکار ہوگیا ہو۔ ان کے دلوں میں تو اخلاص کی بجائے ضد اور ہٹ دھرمی ہے۔