سورة النور - آیت 29
لَّيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ مَسْكُونَةٍ فِيهَا مَتَاعٌ لَّكُمْ ۚ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا تَكْتُمُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ان گھروں میں داخل ہونے میں تم پر کوئی گناہ (١٧) نہیں جو غیر آباد ہوں، جن میں تمہارے مال و اسباب رکھے ہوں اور جو کچھ تم ظاہر کرتے اور جو چھپاتے ہو اللہ ان کی خبر رکھتا ہے۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
5۔ یعنی جس سے تمہاری کوئی ضرورت یا فائدہ وابستہ نہ ہو اور وہ کسی کے رہنے کی جگہ نہ ہو اور اس کے اندر جانے کی عام اجازت ہو، جیسے ہوٹل، سرائے، دکان، کارخانہ اور مہمان خانہ جس میں ایک مرتبہ داخل ہونے کی اجازت مل چکی ہو۔ (ابن کثیر)