سورة النور - آیت 10

وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ وَأَنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ حَكِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم شدید مشقت میں پڑجاتے، اور بیشک اللہ توبہ قبول کرنے والا، بڑی حکمت والا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف4۔ تو تم تباہ ہوجاتے کیونکہ بیویوں پر تہمت کا حل تمہاری سمجھ میں نہ آتا۔ (شوکانی)