سورة المؤمنون - آیت 95
وَإِنَّا عَلَىٰ أَن نُّرِيَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقَادِرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم بیشک اس بات پر قادر ہیں کہ جس عذاب کا ہم نے ان سے وعدہ کر رکھا ہے، وہ آپ کو دکھلائیں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
11۔ یعنی ہم یہ پوری قدرت رکھتے ہیں کہ اسے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زندگی ہی میں ان پر نازل کردیں لیکن چونکہ ہمیں معلوم ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگ آگے چل کر ایمان لانے والے ہیں اس لئے ہم اسے مؤخر کئے جا رہے ہیں۔ (شوکانی)